ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اسلامی قانون میں کیڑے نکالنے والوں کے منہ پرطمانچہ! مرادآباد میں 50ہندؤوں نے کیا اسلام قبول، یوگی حکومت پرظلم ڈھانے کا الزام

اسلامی قانون میں کیڑے نکالنے والوں کے منہ پرطمانچہ! مرادآباد میں 50ہندؤوں نے کیا اسلام قبول، یوگی حکومت پرظلم ڈھانے کا الزام

Sun, 14 May 2017 23:05:44    S.O. News Service

نئی دہلی، 14/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایک طرف مسلم پر سنل لاء کوعورتوں پرظلم ڈھانے کا جھوٹا دعویٰ کرکے میڈیاکے ذریعے منظم مہم چلائی جا رہی ہے،دوسری طرف ہندووؤں میں استحصال کی روایت سے عاجزہوکردلت اسلام میں داخل ہونے کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ تازہ واقعہ  اتر پردیش کے مراد آباد میں پیش آیا، جہاں دلت کمیونٹی کے پچاس لوگوں نے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام قبول کرنے والے ان لوگوں کا الزام ہے کہ یوگی حکومت میں دلتوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے ، اسی لیے وہ اسلام قبول کر رہے ہیں۔الزام کے مطابق،سہارنپور اور سنبھل میں بی جے پی کارکنوں نے دلتوں پر ظلم کیا ہے، جس کے بعد ان کو بی جے پی اور ہندو مذہب سے نفرت ہو گئی ہے۔دلت کمیونٹی سے وابستہ ان لوگوں نے اپنے گھر میں رکھی دیوی دیوتاؤں کی مورتیوں  کو بھی دریا میں بہادیاہے۔دلت کمیونٹی کے ان لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں مرکز کی مودی اور یوپی کی یوگی حکومت سے کافی امید یں تھیں،لیکن اب یہ دونوں حکومتیں دلت مخالف کام کررہی ہیں۔دلت کمیونٹی کے اس تیور کی خبر پاکر بجرنگ دل کے کچھ کارکن ان کو منانے کے لیے پہنچے تھے، لیکن یہ لوگ ہندو مذہب چھوڑنے کے اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹے۔
 


Share: